ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس ، تفتیش مکمل ، پولیس نے کن دو افراد کو گرفتار کر لیا ؟ بڑی خبر 

ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس ، تفتیش مکمل ، پولیس نے کن دو افراد کو گرفتار کر لیا ؟ ...
ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس ، تفتیش مکمل ، پولیس نے کن دو افراد کو گرفتار کر لیا ؟ بڑی خبر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ڈاکٹر ماہا علی شاہ کی خودکشی کی تفتیش مکمل کر لی گئی ہے جس کے بعد پستول فراہم کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ڈاکٹر ماہا کی خودکشی کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ڈاکٹر ماہا قریبی دوست کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار تھیں اور اس سے رابطہ نہیں رکھنا چاہتی تھیں۔ دوست مختلف معاملات پر ان پر دباو¿ ڈال رہا تھا۔
پولیس نے ڈاکٹر ماہا کے اہلخانہ سے اندراج مقدمے کے لیے رابطہ کرلیا،ایف آئی آر کے بعد ماہا کے دوست کو حراست میں لیاجائے گا۔
پولیس نے ماہا علی شاہ کو پستول فراہم کرنے کے الزام میں 2 ملزمان سعد صدیقی اور تابش قریشی گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ساوتھ شیراز نذیر کے مطابق نائن ایم ایم پستول سعد صدیقی کی تھی جوتابش قریشی نے ماہا کو دی۔ ڈاکٹر ماہا نجی ہسپتال کی ڈیوٹی سے واپس آئیں تو کافی ڈیپریس تھیں، انہوں نے خود کو واش روم میں بند کرکے خودکشی کرلی۔

مزید :

قومی -