مرادعلی شاہ کادور سندھ کی حکومت کا بدترین دورلکھاجائے گا،وزیراعلیٰ سندھ عوام سے معافی مانگ کر گھر چلے جائیں ،خرم شیرزمان

مرادعلی شاہ کادور سندھ کی حکومت کا بدترین دورلکھاجائے گا،وزیراعلیٰ سندھ ...
مرادعلی شاہ کادور سندھ کی حکومت کا بدترین دورلکھاجائے گا،وزیراعلیٰ سندھ عوام سے معافی مانگ کر گھر چلے جائیں ،خرم شیرزمان

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنمااوررکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے کہاہے کہ مرادعلی شاہ اخلاقی جرأت کامظاہرہ کرکے عوام سے معافی مانگ کر گھر چلے جائیں ،مرادعلی شاہ کادور سندھ کی حکومت کا بدترین دورلکھاجائے گا،12سالہ دوربارشاہت کا2سالہ پنجاب حکومت سے موازنہ شرمناک ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی بجائے لاہورکے پیچھے پڑی ہے ،لسانیت کو فروغ دیناتوپی پی کو یاد ہے مگرلوگوں کی مدد کرنایاد نہیں ،انہوں نے کہاکہ کراچی کارونا رونے والی پی پی کو کراچی سے صرف مال کھپے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ کراچی والوں پر سندھ حکومت کے فیصلے اب تھوپنے نہیں دیں گے ،شہر کی نمائندہ جماعت تحریک انصاف ہے ، انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس پاکستان کراچی کی صورتحال پر نوٹس لیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -