پنجاب حکومت ،وزیرصحت اورسروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز سے پوچھیں ،مریم اورنگزیب کا فوادچودھری کے ٹوئٹ کاجواب

پنجاب حکومت ،وزیرصحت اورسروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز سے پوچھیں ،مریم اورنگزیب کا ...
پنجاب حکومت ،وزیرصحت اورسروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز سے پوچھیں ،مریم اورنگزیب کا فوادچودھری کے ٹوئٹ کاجواب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے فوادچودھری کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت ،وزیرصحت اورسروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز سے پوچھیں ،انہوں نے درخواست کی نوازشریف کا علاج پاکستان میں نہیں ہو سکتا۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہاکہ کرائے کے ترجمان بتائیں ایک کروڑنوکری اور50 لاکھ گھر کب ملیں گے؟،یہ ہی تحریک انصاف کا جھوٹ، کرپشن اوردھوکا ہے،جس کی سزا2 سال سے عوام کاٹ رہے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ قومی ترقی 5 اعشاریہ 8 سے منفی اعشاریہ 4 کیسے ہوئی؟،چینی 52سے 110 اورآٹا33 سے 78 روپے کلو کیسے ہوا؟، بتائیں چینی چور جہانگیر ترین وطن واپس کب لوٹ رہے ہیں ؟۔

اس سے قبل فواد چودھری نے کہا تھاکہ ن لیگ کے لیڈرز اور میڈیا میں ان کے حمائیتی دن رات بتاتے تھے کہ نواز شریف کتنے بیمار ہیں اور اگر نہ بھیجا گیا تو کس طرح ان کی جان کو خطرہ لاحق ہوگا، کل سے یہ حضرات کہ رہے ہیں حکومت نے خود بھیجا تھا،ہم کیسے بلوائیں،یہی وہ دھوکہ دہی اور جھوٹ ہےجس کی بنیاد پر نون لیگ کی تشکیل ہوئی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -