سیلفی بنانے کے شوق نے نوجوان کی جان لے لی

سیلفی بنانے کے شوق نے نوجوان کی جان لے لی
سیلفی بنانے کے شوق نے نوجوان کی جان لے لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میرپورخاص(ویب ڈیسک) سیلفی بنانے وال نوجوان پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا جب کہ لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق میرپورخاص کے علاقے جی ایم ٹاؤن کا رہائشی 19 سالہ سہیل ولد عامر مسیح گزشتہ روز بارش کے دوران دوستوں کے ہمراہ حیدرآباد روڈ پر جمڑاؤ کینال گیا تھا جہاں نہر کے کنارے بیٹھ کر سیلفی بنا رہا تھا تاہم اس دوران توازن برقرار نہ رکھ سکا اور نہر میں جاگرا جس کی لاش کئی گھنٹوں بعد غوطہ خوروں نے نکالی۔ بعدازاں لاش جب گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا۔