وفاقی وزیر سید فخر امام ضلع تھرپارکر میں فصلوں کو ٹڈی دل کے حملوں سے محفوظ بنانے کے کام کا جائزہ لینے مٹھی پہنچ گئے

وفاقی وزیر سید فخر امام ضلع تھرپارکر میں فصلوں کو ٹڈی دل کے حملوں سے محفوظ ...
وفاقی وزیر سید فخر امام ضلع تھرپارکر میں فصلوں کو ٹڈی دل کے حملوں سے محفوظ بنانے کے کام کا جائزہ لینے مٹھی پہنچ گئے

  

مٹھی/عمرکوٹ (سید ریحان شبیر)وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک و تحقیق سید فخر امام ضلع تھرپارکر میں فصلوں کوٹڈی دل کے  حملوں سےمحفوظ بنانے کےکام کاجائزہ لینےکےلیے مٹھی پہنچ گے ۔ وفاقی وزیر سید فخرامام نے کہا ہے کہ ٹڈی دل کے حملے سے فصلوں کو بچانے کے لئے وفاقی و صوبائی حکومت مشترکہ طور پر کام کررہی ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ  فائدہ پہنچایا جاسکے بلوچستان کی طرح تھرپارکر میں بھی ٹڈی دل کے خاتمہ کے لئے مشترکہ کام کیا جائے گا ۔

وفاقی وزیرکاکہناتھاکہ   وفاقی حکومت کی جانب سے ٹڈی دل کے خاتمہ کے لئے فوری طور 26کروڑ نشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر کا قیام عمل میں لاکر کام شروع کردیا گیا ہے ۔ وفاقی وزیرسیدفخرامام نےکہاکہ دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی سروے اور اسپرے سے ٹڈی دل کا خاتمہ کیا جائے گا ۔ وفاقی وزیر نےبتایا کہ  ٹڈی دل کے خاتمہ کے لئے چائناحکومت   پاکستان سے مکمل تعاون کررہی  ہے اور اس حوالے سے چائناگورنمنٹ  کی جانب سے 5 ڈرون جہاز فراہم کئے ہیں جبکہ پاکستان کی جانب سے اے لوکسٹ بھی منگوائے گئے ہیں ۔

وفاقی وزیرفخرامام کااجلاس میں اظہاروفاقی وزیرنےکہااس وقت فوری طور پر ٹڈی دل کے حملے سے فصلوں کو بچانے کے لئے مزید اسپرے گاڑیوں کی ضرورت ہے  ۔ وفاقی وزیرسید فخرامام نے کہا ہے کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں مقامی ضلعی انتظامیہ اور مقامی لوگوں سے مل کر ٹڈی دل پر قابو پایہ جاسکے گا  وفاقی وزیر کی جانب سے تعلقہ اسلام کوٹ اور دیگر تعلقوں میں ٹڈی دل کے حملوں سے فصلوں کو محفوظ بنائے جانے کے کام کا جائزہ لیا ۔

قبل ازیں نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر کے کوآرڈینیٹر جنرل معظم اعجاز نے کہا کہ وفاقی و  چائنا حکومتوں کی جانب سے فراہم کردہ سامان صوبائی حکومت کے حوالے کیا گیا ہے اور مزید سامان مہیا ہوگا تو وہ بھی صوبائی حکومت کے حوالے کیا جائے گا وفاقی وزیر برائے  تحفظ خوراک و تحقیق سید فخرامام اور نشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر کے کوآرڈینیٹر لفٹنٹ جنرل معظم اعجاز کی جانب سے دربار ہال مٹھی میں اس حوالے سےایک اہم  اجلاس منعقد کیا گیا اور سندھ سمیت دیگر صوبوں کے اعلی حکام سے ٹڈی دل کے متعلق کئے گئے اقدامات کے متعلق معلومات حاصل کیں ۔

سیکریٹری زراعت سندھ عبدالرحیم سومرو حکومت سندھ کے نمائندہ کے طور پر وفاقی حکومت کی جانب سے ٹڈی دل کے خاتمہ کے لئے تعاون اور سامان کی فراہمی پر شکریہ اداکیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ سندھ میں ٹڈی دل کے خاتمہ کے لئے تشکیل دی گئی ٹیموں کی تعداد 63 سے بڑہا کر 106 کرنے اور 478افراد  پر مشتمل عملہ کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں  ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ایکٹینشن سندھ ہدایت اللہ چھچھرو ٹڈی دل کے خاتمے اور فصلوں کو محفوظ بنانے کے لئے ضلع سطح پر ڈپٹی کمشنر اور تعلقہ سطح پر اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں  ڈی جی ایگریکلچر ایکسٹیشن سندھ صوبے بھر میں ٹڈی دل کے خاتمہ اور فصلوں کومحفوظ بنانے کے لئے 9989326 ہیکٹرزمین کی سروے اور 115202 ہیکٹر زمین پر اسپرے کیا گیا ہے جبکہ تھرپارکر ضلع میں 1200ہیکٹر زمین پر ایرل اسپرے کیا گیا ہے ۔

ڈی جی ہدایت اللہ چھچھرومحکمہ زراعت سندھ کی جانب سے شکایتی سیل بھی قائم کیا گیا ہے جس میں 1370 شکایات موصول ہوئی ہیں جن کا ازالہ کیا گیا ہے ڈی جی ایگریکلچر ایکٹینشن 41 اسپرے گاڑیاں 1010 سولو پاور اسپرے مشینیں 100 ہینڈ اسپرے88 ماونٹین اسپرے 21 ٹریکٹرماونٹین اسپرے ؛ 29 GPS ڈیوائز خرید کی گئی ہیں ۔ ڈی جی ایگریکلچر ایکٹینشن ہدایت اللہ چھچھرو کی وفاقی وزیرکو بریفنگ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد نواز سوہو نے وفاقی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ  تھرپارکر ضلع کوئلہ،  گرینائٹ پتھر، چائنا کلے، اور نمک جیسی قدرتی معدنیات سے مالا مال ہے ۔

ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد نواز سوہوکاکہناتھاکہ    تھرپارکر جغرافیائی لحاظ سےاپنی ایک  الگ منفرد  پہچان رکھتا ہے تھرپارکر میں 447 صحت مراکز ہیں جبکہ دل کی بیماریوں کے لئے بھی NICVD جیسا بہترہن ادارہ کام کررہاہے  تھرپارکر ضلع میں  ٹڈی دل کے خاتمہ اور فصلوں کو ان کے حملوں سے محفوظ بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ تھرپارکر نے فوری کام کا آغاز کرتے ہوئے 1261775 ایکڑ زمین سروے کرائی گئی اور اسپرے کا کام شروع کیا گیا وفاقی وزیر تحفظ خوراک و تحقیق کی جانب سے ضلع انتظامیہ تھرپاکر کی جانب سے ٹڈی دل کے خاتمہ کے لئے کئے گئے اقدامات اور عملی کام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اسی جذبہ سے کام کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -