کراچی جانےوالی رحمان بابا ایکسپریس کے پاور پلانٹ کا ایکسل ٹوٹ گیا،ٹرینوں کی آمدورفت معطل

کراچی جانےوالی رحمان بابا ایکسپریس کے پاور پلانٹ کا ایکسل ٹوٹ گیا،ٹرینوں کی ...
کراچی جانےوالی رحمان بابا ایکسپریس کے پاور پلانٹ کا ایکسل ٹوٹ گیا،ٹرینوں کی آمدورفت معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کے پاور پلانٹ کا ایکسل ٹوٹ گیا،جس کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی اور دوسرے شہروں کو جانیوالی متعدد ٹرینیں تاخیر کاشکار ہو گئی ۔
ریلوے ذرائع کاکہناہے کہ سکھر میں لاکھا روڈ کے قریب رحمان بابا ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی،کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کے پاور پلانٹ کا ایکسل ٹوٹ گیا،ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگا کر ٹرین کو حادثے سے بچا لیا۔
ریلوے ذرائع کاکہنا ہے کہ ایکسل ٹوٹنے کے باعث بوگیوں کے ٹریک سے اترنے کا خدشہ تھا،ٹرین کا ایکسل ٹوٹنے کے باعث پاور پلانٹ بھی ناکارہ ہوگیا،پاور پلانٹ کو الگ کرکے ٹرین کو کراچی روانہ کیا جائے گا۔