کراچی کے مسائل نئے نہیں پرانے ہیں،سپریم کورٹ نے این ڈی ایم اے کو تمام نالے صاف کرنے کاحکم دیا،مراد علی شاہ 

کراچی کے مسائل نئے نہیں پرانے ہیں،سپریم کورٹ نے این ڈی ایم اے کو تمام نالے ...
کراچی کے مسائل نئے نہیں پرانے ہیں،سپریم کورٹ نے این ڈی ایم اے کو تمام نالے صاف کرنے کاحکم دیا،مراد علی شاہ 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ کراچی کے مسائل نئے نہیں پرانے ہیں ،پرائم منسٹر نے کہاکہ وہ 3 نالوں کو صاف کریں گے ،سپرم کورٹ نے حکم دیا این ڈی ایم اے سارے نالے صاف کرے ۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہاکہ کراچی کے مسائل نئے نہیں پرانے ہیں ،26 اور27 جولائی کو بارش کا بڑا سپیل آیا،کراچی میں سب سے زیادہ بارش 1977 میں ہوئی تھی ،2007 میں بھی کافی بارش ہوئی جس میں 200 افراد کا انتقال ہوا۔

مرادعلی شاہ نے کہاکہ کے ایم سی کے پاس وسائل کی کمی میں مانتا ہوں ،کراچی میں پراپرٹیکس کی مد میں ڈیڑھ ارب اکٹھے ہوتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ شاہراہ فیصل کچھ گھنٹوں میں کلیئرہوگئی ،مسائل بڑھ نہیں رہے ۔

مرادعلی شاہ نے کہاکہ وقت دروقت ہم نالوں کی صفائی کیلئے پیسے دیتے ہیں،نیوکراچی میں اس وقت پانی موجود ہے ،این ڈی ایم کے چیئرمین آئے ان کاشکرگزارہوں،وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ پرائم منسٹر نے کہاکہ وہ 3 نالوں کو صاف کریں گے ،سپرم کورٹ نے حکم دیا این ڈی ایم اے سارے نالے صاف کرے ۔

انہوں نے کہاکہ کوآرڈی نیشن کمیٹی وفاقی اور صوبائی وزراءپر مشتمل ہے ،وفاق اور صوبائی وزراءکے درمیان رابطوںکافقدان ہے ،وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ کیماڑی کو ضلع بنانے کی بات پہلے سے چل رہی تھی ،تھرپارکرمیں کول آیا ہے وہاں خوشحالی ہو گی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -