اپوزیشن کی سازشیں ناکامیوں کی بھینٹ چڑھ رہی ہیں ،کسی بلیک میلنگ میں پہلے آئے نہ آئندہ خاطر میں لیں گے ،مراد سعید

 اپوزیشن کی سازشیں ناکامیوں کی بھینٹ چڑھ رہی ہیں ،کسی بلیک میلنگ میں پہلے ...
 اپوزیشن کی سازشیں ناکامیوں کی بھینٹ چڑھ رہی ہیں ،کسی بلیک میلنگ میں پہلے آئے نہ آئندہ خاطر میں لیں گے ،مراد سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مواصلات مراد سعید نے کہاہے کہ اپوزیشن کی سازشیں ناکامیوں کی بھینٹ چڑھ رہی ہیں ،کبھی براہ راست کبھی بےروزگارمولانا کے ذریعے این آر او پلس مانگتے ہیں ،اپنی چوری بچانے کیلئے ہر فورم اور ہر طریقے سے مک مکاچاہتے ہیں ،ملکی مفاداورمستقبل کو داﺅ پر لگا کر اپنی سیاہ کاریاں اوردولت بچانا چاہتے ہیں،کسی بلیک میلنگ میں پہلے آئے نہ آئندہ خاطر میں لیں گے ۔
وزیر مواصلات مراد سعیدنے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سیاست کو پاک کرنے کافریضہ سرانجام دیا،جھوٹ پرقائم سیاسی ڈھانچہ زمین بوس ہواتوپاکستان نکھرنے لگا،زاہزنی کی وارداتوں کاخاتمہ ،قوم کو خوشخبریا ںملنے کاسلسلہ شروع ہو چکاہے ۔
انہوں نے کہاکہ بھاشا ڈیم سمیت پن بجلی ،ذخائر آب کی تعمیر کے منصوبے تعمیر ہونا شروع ہو چکے،حیدرآبادسکھر موٹروے ،ایم ایل ون منصوبے کی ایکنک سے منظوری ہو چکی ،لاہور کے مضافات میں راوی سٹی تعمیرات کاشاہکار ہے،سستے گھروں کی تعمیر عوام کو چھت مہیا کرے گی ۔
وزیر مواصلات نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں ہر گھر کو علاج کیلئے 10 لاکھ میسر آئے ہیں، احساس ایمرجنسی کیش سے ڈیڑھ کروڑ سے زائد گھرانوں کو نقدامدادملی، عالمی ادار پاکستانی معیشت کی صحت یابی کی خبریں دے رہے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ تجارت سے لے کر جاری کھاتوں تک کے خساروں میں کمی آئی ،اپوزیشن کی سازشیں ناکامیوں کی بھینٹ چڑھ رہی ہیں ،کبھی براہ راست کبھی بے روزگارمولانا کے ذریعے این آر او پلس مانگتے ہیں ،اپنی چوری بچانے کیلئے ہر فورم اور ہر طریقے سے مک مکاچاہتے ہیں ،وفاقی وزی رنے کہاکہ ملکی مفادمستقبل کو داﺅ پر لگا کر اپنی سیاہ کاریاں اوردولت بچانا چاہتے ہیں،کسی بلیک میلنگ میں پہلے آئے نہ آئندہ خاطر میں لیں گے ۔