”حضوروالا!یہ ہیں وہ ذرائع اور دستاویزات جن کی وساطت سے این آر او مانگا گیا“وزیر اطلاعات نے اپوزیشن کی نیب آرڈیننس میں مجوزہ ترامیم سوشل میڈیا پر شیئرکردیں

”حضوروالا!یہ ہیں وہ ذرائع اور دستاویزات جن کی وساطت سے این آر او مانگا ...
”حضوروالا!یہ ہیں وہ ذرائع اور دستاویزات جن کی وساطت سے این آر او مانگا گیا“وزیر اطلاعات نے اپوزیشن کی نیب آرڈیننس میں مجوزہ ترامیم سوشل میڈیا پر شیئرکردیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی نیب آرڈیننس میں مجوزہ ترامیم سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر مجوزہ ترامیم ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ کئی دنوں سے مسلم لیگ ن ڈیمانڈ کررہی ہے کہ این آر او کس نے مانگا؟،حضوروالا!یہ ہیں وہ ذرائع اور دستاویزات جن کی وساطت سے این آر او مانگا گیا،شبلی فراز نے کہاکہ تاریخ گواہ ہے ہربار لیگی قیادت نے ملک اورقانون سے فرار کاراستہ اختیار کیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -