فیصل آباد کے مغوی وکیل کی لاش برآمد

فیصل آباد کے مغوی وکیل کی لاش برآمد
فیصل آباد کے مغوی وکیل کی لاش برآمد

  

فیصل آباد (ویب ڈیسک) پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد سے ایک ہفتہ قبل اغواء ہونے والے وکیل کو قتل کر دیا گیا ہے، مغوی وکیل کی تشدد زدہ لاش رحیم یار خان کے علاقے سے ملی ہے۔فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن کے رہائشی اعجاز احمد ایڈووکیٹ کو 17 اگست کو گھر سے اغواءکیا گیا تھا۔مغوی کی اہلیہ اقصیٰ رشید نے تھانہ مدینہ ٹاو¿ن میں اپنے شوہر اعجاز ایڈووکیٹ کے اغواءکا مقدمہ درج کروایا تھا۔

مغوی کی اہلیہ کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق میاں اعجاز کو جائیداد کے تنازع پر اس کی بہنوں عدیلہ، ثوبیہ اور والدہ شمیم بانو نے سکھر میں تعینات ایک ڈی ایس پی مسعود اور پولیس وردیوں میں ملبوس 13 سے 14 نامعلوم افراد کے ہمراہ گھر سے اغواءکیا تھا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی لاش رحیم یار خان سے ملی ہے جس پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں۔پولیس کی جانب سے اس ضمن میں مزید تفتیش کی جا رہی ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -فیصل آباد -