عوامی مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے ،کبھی انتظامات پر سختی نہیں کی لیکن اب سختی ہوگی،وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت لاہور کے مسائل سے متعلق اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

عوامی مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے ،کبھی انتظامات پر سختی نہیں کی لیکن اب ...
عوامی مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے ،کبھی انتظامات پر سختی نہیں کی لیکن اب سختی ہوگی،وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت لاہور کے مسائل سے متعلق اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت لاہور کے مسائل سے متعلق ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

نجی ٹی وی جی این این نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کو مکمل آزادی کےساتھ میرٹ پر کام کرنے کاموقع فراہم کیا،عوامی مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے ،کبھی انتظامات پر سختی نہیں کی لیکن اب سختی ہوگی۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے کہاکہ وزیراعلیٰ نے عزت دی اورمیرٹ پر کام کی آزادی بھی دی،اب ہمیں زیادہ سے زیادہ ڈلیورکرناچاہئے ،آئی جی پنجاب پولیس نے بھی اپنے حکام کو سروس ڈلیوری میں بہتری لانے کی ہدایت کی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -