نئی تجارتی پالیسی میں مسلسل تاخیر، وزارت تجارت نے مزید مہلت مانگ لی

نئی تجارتی پالیسی میں مسلسل تاخیر، وزارت تجارت نے مزید مہلت مانگ لی
نئی تجارتی پالیسی میں مسلسل تاخیر، وزارت تجارت نے مزید مہلت مانگ لی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نئی تجارتی پالیسی میں ایک مرتبہ پھرسے تاخیر ہو گئی ہے اور وزارت تجارت نے مزید مہلت مانگ لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزارت تجارت نے ستمبرکے پہلے ہفتے تک مہلت مانگ لی ہے جس کیلئے وزیراعظم آفس کو خط لکھ دیا گیاہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے جون کے آخر تک پالیسی فائنل کرنے کی ہدایت کی تھی ۔ حکام کا کہناتھا کہ آخری تجارتی پالیسی 2015 میں متعارف کروائی گئی تھی ، برآمدات چار سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں ، پالیسی کے تحت 2025 تک برآمدات 46 ارب ڈالرتک بڑھانے کاپلان تھا، نئے پلان کے تحت 2025 تک برآمدات کاہدف کم کرنے کی تجویزہے۔

مزید :

قومی -