کرپشن کیس، شہباز شریف کے داماد علی عمران کی حوالگی کے لئے برطانیہ نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا 

 کرپشن کیس، شہباز شریف کے داماد علی عمران کی حوالگی کے لئے برطانیہ نے تاحال ...
 کرپشن کیس، شہباز شریف کے داماد علی عمران کی حوالگی کے لئے برطانیہ نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا 

  

اسلام آباد (آئی این پی)وزارت داخلہ نے نیب کی درخواست پر کرپشن کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران کی حوالگی کے لئے برطانیہ کو گزشتہ ماہ خط لکھا تھا تاہم برطانوی محکمہ داخلہ کی طرف سے تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا علی عمران نیب لاہور کو مطلوب ہے اور اس کی گرفتاری کے لئے انٹرپول کو بھی خط لکھا گیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق کرپشن کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران نیب لاہور کو مطلوب ہے اور وہ برطانیہ فرار ہوگیا تھا جس پر متعلقہ احتساب عدالت نے علی عمران کو اشتہاری قرار دے کر اس کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔ عدالتی احکامات کی روشنی میں علی عمران کی برطانیہ سے گرفتاری کے لئے ریڈ وارنٹ جاری کرتے ہوئے انٹرپول کو خط لکھا گیا تھا جس کے بعد برطانوی محکمہ داخلہ کو بھی باہمی قانونی معاونت کے معاہدے کے تحت علی عمران کی گرفتاری کے لئے درخواست کی گئی ہے۔

یہ درخواست گزشتہ ماہ کے اوائل میں برطانوی محکمہ داخلہ کو ارسال کی گئی تھی لیکن ڈیڑھ ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود تاحال برطانوی محکمہ داخلہ نے ملزم کی گرفتاری سے متعلق کوئی جواب نہیں دیا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -