مسافر وین اور ٹرک میں تصادم ، 10 افراد جاں بحق 

مسافر وین اور ٹرک میں تصادم ، 10 افراد جاں بحق 
مسافر وین اور ٹرک میں تصادم ، 10 افراد جاں بحق 

  

بولان (ڈیلی پاکستان آن لائن )بولان کے قریب مٹھڑی کے علاقے میں مسافر وین اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق لیویز حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 20 افراد زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔حکام کا بتانا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال سبی منتقل کر دیا گیا ہے جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر سبی کا کہنا ہے کہ سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور مریضوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

مزید :

قومی -