سی پیک کو کھیلوں کی سرگرمیوں سے سجانے کا پلان، گوادر میں سپورٹس فیسٹیول کے انعقاد کا اعلان

 سی پیک کو کھیلوں کی سرگرمیوں سے سجانے کا پلان، گوادر میں سپورٹس فیسٹیول کے ...
 سی پیک کو کھیلوں کی سرگرمیوں سے سجانے کا پلان، گوادر میں سپورٹس فیسٹیول کے انعقاد کا اعلان

  

گوادر(آئی این پی)چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک)کو کھیلوں کی سرگرمیوں سے سجانے کا پلان کرلیا گیا، گوادر میں سپورٹس فیسٹیول کاانعقاد کیا جائےگا۔ایونٹ میں45ممالک کے 400ایتھلیٹس پاکستان آئیں گے،پاکستان اور چین کے ثقافتی کھیل سپورٹس فیسٹیول کی شان بڑھائیں گے،ایونٹ میں 30ممالک کے اسپورٹس منسٹرز کو بھی مدعو کیا جا رہا ہے۔انٹرنیشنل ٹریڈیشنل سپورٹس اینڈ گیمز فیسٹیول 7 روز تک جاری رہے گا، نیزہ بازی، اونٹ ریس ، بیلٹ ریسلنگ، تیر اندازی جیسے ثقافتی کھیل سرگرمیوں کا حصہ ہوں گے۔

مزید :

کھیل -علاقائی -بلوچستان -گوادر -