وسیم اکرم کی جانب سے تنقید پر ٹیم مینجمنٹ نالاں ،بورڈ حکام سے گلہ کردیا

وسیم اکرم کی جانب سے تنقید پر ٹیم مینجمنٹ نالاں ،بورڈ حکام سے گلہ کردیا
وسیم اکرم کی جانب سے تنقید پر ٹیم مینجمنٹ نالاں ،بورڈ حکام سے گلہ کردیا

  

ساﺅتھمپٹن(آئی این پی)سابق کپتان وسیم اکرم کی بطور کمنٹیٹر کھلاڑیوں پر تنقید سے ٹیم مینجمنٹ نالاں ہے کیوں کہ وسیم اکرم کرکٹ کمیٹی کے اہم رکن ہیں اور وہ ٹیسٹ میچز کے دوران کپتان اظہر علی اور ٹیم ممبران کی غلطیوں پر سخت بات بھی کرجاتے ہیں۔ذرائع کے مطابق ٹیم انتظامیہ اور کھلاڑیوں نے دبے الفاظ میں بورڈ حکام سے گلہ کیا ہے کہ کرکٹ کمیٹی کے ممبر ہونے کے ناتے سابق کپتان کونرمی سے بات کرنا چاہیے۔اس وقت وسیم اکرم کرکٹ کمیٹی کے واحد رکن ہیں جو اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔دوسرے ممبران نے چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے۔بورڈ حکام نے ٹیم انتظامیہ کو دلاسہ دیا ہے کہ وہ اس معاملے پر وسیم اکرم سے بات کریں گے۔اسی کرکٹ کمیٹی نے سیریز کے خاتمے پر اپنی رپورٹ بھی بورڈ سربراہ کو دینی ہے۔

مزید :

کھیل -