”اسٹیبلشمنٹ کورونا وائرس کے خلاف ویکسین نہیں لانے دے رہی کیونکہ ۔۔۔ “ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی اسٹیبلشمنٹ پر سنگین الزام عائد کردیا

”اسٹیبلشمنٹ کورونا وائرس کے خلاف ویکسین نہیں لانے دے رہی کیونکہ ۔۔۔ “ڈونلڈ ...
”اسٹیبلشمنٹ کورونا وائرس کے خلاف ویکسین نہیں لانے دے رہی کیونکہ ۔۔۔ “ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی اسٹیبلشمنٹ پر سنگین الزام عائد کردیا

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ یا کوئی اور کورونا وائرس کے خلاف ویکسین لانے نہیں دے رہا۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا سے بچاو کی ویکسین کا ٹرائل اس لیے شروع نہیں کیا جا رہا کیونکہ اسٹیبلشمنٹ یا کوئی اور چاہتا ہے کہ ویکسین کا معاملہ 3 نومبر کے صدارتی انتخابات تک تاخیر کا شکار رہے۔ 

نجی نیوز چینل جیو کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر ڈیموکریٹ رہنما نینسی پلوسی نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن پر یہ ذمہ داری ہے کہ وہ دواوں کو ان کی سیفٹی اور موثر ہونے کی بنیاد پر جانچے نہ کہ وائٹ ہاوس کی جانب سے کام تیزکرو کے اعلامیوں کی بنیاد پر۔ نینسی پلوسی نے کہا کہ صدر کی جانب سے ایسا بیان خطرناک ہے اور یہ ناقابل برداشت ہے۔ 

مزید :

بین الاقوامی -