مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو ’آوٹ‘کردیا

مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو ’آوٹ‘کردیا
مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو ’آوٹ‘کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد تیار کر لیا گیا ہے جس میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جے یو آئی، اے این پی، پی کے میپ، قومی وطن پارٹی اور نیشنل پارٹی نئے اتحاد کا حصہ ہوں گی۔
نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق حکومت سے علیحدہ ہونے والی جماعت بی این پی مینگل بھی اپوزیشن الائنس کا حصہ ہو گی۔ اپوزیشن کی چھوٹی تمام جماعتوں کو ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے تحفظات ہیں،دونوں جماعتیں جب تک تحفظات دورنہیں کرتیں اپنی اپوزیشن کریں۔اپوزیشن کے نئے اتحاد کا اجلاس جلد مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں ہوگا ،میر حاصل بزنجو کے انتقال کے باعث اپوزیشن کی چھوٹی جماعتوں کا اجلاس تاخیر کا شکار ہوا ہے۔

مزید :

قومی -