پنجاب میں ماحولیاتی آلودگی کے خلاف وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اِن ایکشن،بڑا حکم جاری کردیا 

پنجاب میں ماحولیاتی آلودگی کے خلاف وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اِن ایکشن،بڑا حکم ...
پنجاب میں ماحولیاتی آلودگی کے خلاف وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اِن ایکشن،بڑا حکم جاری کردیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ماحولیاتی تحفظ کے لیے دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں لاہور کے مسائل کے پائیدار حل کے لیے ایک کمیٹی بنائی گئی، کمیٹی کا اجلاس ہر 15 دن کے بعد ہو گا اور متعلقہ محکمے رپورٹ پیش کریں گے۔ اجلاس میں وزیراعلی نے پارکنگ کے مسائل حل کرنے کے لیے پلاننگ اور اوور چارجنگ کے سدباب کا حکم دیا۔ اس کے علاوہ وزیراعلی عثمان بزدار نے گداگری کے سدباب، میٹرو برج اور انڈر پاسز کے قریب منشیات کے عادی افراد کے خلاف کریک ڈان کا حکم دیا۔ اجلاس میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلی عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بدنما وال چاکنگ ختم کر کے سرکاری اداروں کی دیواروں پر پینٹنگ اور گرافک کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے سٹریٹ لائٹوں کو بحال کرنے اور آوارہ کتوں کے خلاف خصوصی مہم چلانے کا حکم بھی دیا اور کہا کہ جلو بٹر فلائی پارک، استنبول چوک اور دیگر مقامات کے لیے بیوٹی فکیشن پراجیکٹ تیار کیے جائیں، لاہور کے معاملات کو دیکھنے کے لیے خود نکلوں گا اور چیک کروں گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -