کراچی کو ماڈرن سٹی بنانے کے لیے کتنے پیسے درکار ہیں؟وزیراعلیٰ سندھ نے ایسا جواب دے دیا کہ آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں

کراچی کو ماڈرن سٹی بنانے کے لیے کتنے پیسے درکار ہیں؟وزیراعلیٰ سندھ نے ایسا ...
کراچی کو ماڈرن سٹی بنانے کے لیے کتنے پیسے درکار ہیں؟وزیراعلیٰ سندھ نے ایسا جواب دے دیا کہ آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہناکراچی کو ماڈرن سٹی بنانے کے لیے دس ارب ڈالر درکار ہیں جو نہ سندھ کے پاس ہیں اور نہ ہی وفاق کے پاس ہیں۔

نجی نیوز چینل جیو پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل بڑھ نہیں رہے کم ہو رہے ہیں جن جگہوں پر پانی چار چار دن جمع رہتا تھا، اب 4 گھنٹے میں نکل جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کے پاس وسائل کی کمی ہے، میں تسلیم کرتا ہوں،کراچی میں پراپرٹی ٹیکس کی مد میں ڈیڑھ ارب روپے اکٹھے ہوتے ہیں جب کہ ممبئی میں پراپرٹی ٹیکس کی مدد میں 55 ارب روپے جمع ہوتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی ایسا نہیں ہواکرتا تھا، شہر میں بغیر منصوبہ بندی کے کمرشل تعمیرات کی گئیں، رہائشی علاقوں کو کمرشل کرنے سے مسائل پیدا ہوتے ہیں، رہائشی علاقوں کی کاروباری علاقوں میں تبدیلی سے مسائل کے حل کی امید رکھنا درست نہیں ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -