عوام سڑکوں پر آنے کے لیے تیار،سلیکٹڈ نوشتہ دیوار پڑھ لے اور ۔۔۔ رانا ثناء اللہ نے ایسی بات کہہ دی کہ حکومت کے پسینے چھوٹ جائیں گے

 عوام سڑکوں پر آنے کے لیے تیار،سلیکٹڈ نوشتہ دیوار پڑھ لے اور ۔۔۔ رانا ثناء ...
 عوام سڑکوں پر آنے کے لیے تیار،سلیکٹڈ نوشتہ دیوار پڑھ لے اور ۔۔۔ رانا ثناء اللہ نے ایسی بات کہہ دی کہ حکومت کے پسینے چھوٹ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عوام سڑکوں پر آنے کے لیے تیار ہے، سلیکٹڈ نوشتہ دیوار پڑھ لے اور مڈ ٹرم الیکشن کا اعلان کرے، حکومت کسی بھی غیر اخلاقی حرکت سے باز رہے، مریم نواز کی نیب میں ایک پیشی سے سلیکٹڈ خان حکومت کی بنیادیں ہل گئی، خود نواز شریف آ گیا تو یہ کمزور حکومت زمین بوس ہو جائے گی، سیاسی کارکن پر وحشیوں کی طرح جھپٹنے تشددکرنیوالے شیر جوانوں کو کس نے اختیارات سے تجاوز کی اجازت دی؟ غنڈہ گردی کے مرتکب ا ہلکا روں کے خلاف کیا کاروائی کی گئی؟ وزیر ا علی پنجاب اور  آئی جی  پولیس جواب دیں۔

میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہکوویڈ19کی وجہ سے پوری دنیا کے ہسپتال بند تھے جس کی وجہ سے نواز شریف کی رپورٹس میں غیر معمولی تا خیر ہو ئی، حالات معمول پر آتے ہی میاں نوا شریف اپنا علاج مکمل کروانے کے بعد ا پنے معالج کی ہدائت پر عمل کر تے ہو ئے وطن واپس آ جا ئیں گے، حکومت پریشان نہ ہو ان کی وطن واپسی حکو مت زیادہ پریشان ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہو نے والی منہ توڑمہنگائی نے غریب عوام سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ،ملک بھر میں لاء اینڈ آرڈر کا مسلہ بنا   ہوا ہے،  چوری ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ،تا جر برادری پریشان ہے ،پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب میں 1روپے کا ترقیاتی کام نہیں ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کا بیزار اعلی ہمارے دورے حکومت کے شروع کیے گئے ،منصو بوں پر اپنے نام کی تختیاں لگا کر عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتا، عملی طور پر کچھ نہیں کر رہا، پنجاب میں رشوت کا ریٹ200فیصد بڑھا ،میرٹ کی دھجیاں اڑا دی گئی۔