"میرے پاسپورٹ میں میری ماں کا نام تبدیل کیا جائے" محبوبہ مفتی کی بیٹی نے اخبار میں اشتہار دے دیا

"میرے پاسپورٹ میں میری ماں کا نام تبدیل کیا جائے" محبوبہ مفتی کی بیٹی نے اخبار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبوضہ جموں و کشمیر کی سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی ارتقا نے پاسپورٹ میں اپنی والدہ کا نام تبدیل کرنے کیلئے اخبار میں اشتہار دے دیا۔

محبوبہ مفتی کی صاحبزادی ارتقا اقبال کی جانب سے اخبار میں اشتہار دیا گیا ہے کہ وہ اپنی ماں کا نام تبدیل کرکے محبوبہ مفتی سے محبوبہ سید کرانا چاہتی ہیں۔

خیال رہے کہ محبوبہ مفتی کی 1984 میں جاوید اقبال شاہ سے شادی ہوئی لیکن 3 سال بعد ہی ان میں علیحدگی ہوگئی تھی۔ محبوبہ مفتی کی 2 بیٹیاں التجا اور ارتقا اقبال ہیں۔