خیبرپختونخوا حکومت نے ایسا اعلان کردیا کہ پشاور کے شہری خوشی سے کھل اٹھیں گے

خیبرپختونخوا حکومت نے ایسا اعلان کردیا کہ پشاور کے شہری خوشی سے کھل اٹھیں گے
خیبرپختونخوا حکومت نے ایسا اعلان کردیا کہ پشاور کے شہری خوشی سے کھل اٹھیں گے

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )بس ریپڈ ٹرانزٹ(بی آر ٹی)منصوبے کےفیڈرروٹس بھی فعال کردیےگئے۔

ترجمان بی آر ٹی عالمگیر بنگش کاکہناہے کہ فیڈرز روٹس پربس سروس کاآغاز سوموار(کل)سے کیاجائےگا۔انہوں نےبتایاکہ بی آر ٹی بس سٹیشن تک مسافروں کے لیے حیات آباد میں فیڈر روٹ کھول دیا گیاہے،اب 12 میٹر چھوٹی بس کی مدد سے سواریوں کو مین سٹیشن تک پہنچایا جائے گا۔ترجمان بی آر ٹی کا کہنا ہے کہ ہر 5 منٹ بعد فیڈر روٹ پر بس چلائی جائے گی، 25 بسیں حیات آباد کے رہائشیوں کو مختلف فیزز سے سٹیشنز تک پہنچائیں گی۔عالمگیربنگش کا کہنا ہے کہ دور دراز سےسٹیشن تک آنے والوں کی مشکل اب حل ہو جائے گی، شہر کےباقی فیڈرروٹس بھی جلد بحال ہو رہے ہیں،دیگر علاقوں میں بھی بہت جلد فیڈر روٹ بس کا آغاز کردیاجائےگا۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -