پولیس نے انتہائی فلمی انداز میں چلایا جانے والا قحبہ خانہ پکڑلیا، تفصیلات کسی کو بھی حیران کردیں

پولیس نے انتہائی فلمی انداز میں چلایا جانے والا قحبہ خانہ پکڑلیا، تفصیلات ...
پولیس نے انتہائی فلمی انداز میں چلایا جانے والا قحبہ خانہ پکڑلیا، تفصیلات کسی کو بھی حیران کردیں

  

چنائی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مغربی بنگال میں پولیس نے ایک لاج میں کارروائی کرتے ہوئے انتہائی فلمی انداز میں چلایا جانے والا قحبہ خانہ پکڑلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے میٹو پلایم کے پاس سرنیا لاج میں چھاپہ مارا اور تمام کمروں کی تلاشی لی۔ اس دوران پولیس کو کچھ نہیں ملا لیکن ایک کمرے میں پولیس نے 2 شیشے دیکھے جو ایک دوسرے کے مخالف سمت میں لگے ہوئے تھے۔

پولیس نے ایک شیشے کے پیچھے جھانکنے کی کوشش کی تو وہاں سے فلمی انداز میں ایک خفیہ کمرہ برآمد ہوگیا جس میں ایک 22 سالہ لڑکی موجود تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاج میں باتھ روم کے ایک حصے کو خفیہ کمرہ بنادیا گیا جس میں ایک چھوٹے سٹول کی مدد سے داخل ہوا جاتا ہے۔ اس کمرے میں جسم فروشی کا کام کیا جاتا ہے۔ پولیس نے غیر قانونی جسم فروشی کرانے کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -