اوقات کار میں تبدیلی ،ٹرین پر سفر کا ارادہ رکھنے والے افراد پہلے یہ خبر پڑھ لیں

اوقات کار میں تبدیلی ،ٹرین پر سفر کا ارادہ رکھنے والے افراد پہلے یہ خبر پڑھ ...
اوقات کار میں تبدیلی ،ٹرین پر سفر کا ارادہ رکھنے والے افراد پہلے یہ خبر پڑھ لیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک کے مختلف شہروں میں حالیہ شدید بارشوں کے باعث ریلوے سسٹم پر مسافر ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر، کراچی سے تاخیر کا شکار ہونے والی ٹرینوں کے باعث لاہور ریلوے انتظامیہ مختلف ٹرینوں کا شیڈول تبدیل کر دیا۔لاہور ریلوے انتظامیہ کے مطابق لاہور سے جانے والی قراقرم ایکسپریس شام 3 بجے کی بجائے رات دس بجکر 30 منٹ پر روانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، لاہور سے جانے والی پاک بزنس ایکسپریس شام چار بجکر 30 کی بجائے رات 10 بجے، کراچی ایکسپریس رات 8 بجے کی بجائے رات 12 بجے اور شاہ حسین ایکسپریس شام 7 بجے کی بجائے رات 12 بجکر 45 منٹ پر روانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید :

قومی -