امریکہ میں پولیس نے ایک اور سیاہ فام شخص کو قتل کردیا، کتنی گولیاں ماری گئیں؟ جان کر روح کانپ اٹھے

امریکہ میں پولیس نے ایک اور سیاہ فام شخص کو قتل کردیا، کتنی گولیاں ماری گئیں؟ ...
امریکہ میں پولیس نے ایک اور سیاہ فام شخص کو قتل کردیا، کتنی گولیاں ماری گئیں؟ جان کر روح کانپ اٹھے

  

بیٹن روگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ میں پولیس نے ایک اور سیاہ فام شخص کو بے رحمانہ طریقے سے قتل کردیا۔

سیاہ فام شخص کی ہلاکت کا واقعہ امریکی ریاست لوزیانا میں پیش آیا جہاں 31 سالہ ٹریفو کو پولیس نے گولیاں مار کر قتل کردیا۔ سیاہ فام شخص کو پولیس کی جانب سے 11 گولیاں ماری گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں رات 8 بجے اطلاع ملی تھی کہ ایک شخص سٹور میں گھسنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس کے ہاتھ میں چاقو بھی ہے۔ پولیس موقع پر پہنچی تو وہ فرار ہوگیا اور ایک اور سٹور میں گھسنے کی کوشش کرنے لگا، اسی دوران پولیس نے فائرنگ کردی۔

سیاہ فام ٹریفو کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد امریکہ میں ایک بار پھر حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل 25 مئی کو بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جب جارج فلوئیڈ نامی سیاہ فام شخص کو پولیس نے قتل کردیا تھا۔ جارج فلوئیڈ کی ہلاکت پر " بلیک لائیوز میٹر" کے نام سے مک گیر تحریک شروع ہوگئی تھی جو بعد میں پوری مغربی دنیا میں پھیل گئی تھی۔

مزید :

بین الاقوامی -