اجمیر سے جسم فروشی میں ملوث گروہ پکڑا گیا

اجمیر سے جسم فروشی میں ملوث گروہ پکڑا گیا
اجمیر سے جسم فروشی میں ملوث گروہ پکڑا گیا

  

اجمیر (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست راجستھان کے شہر اجمیر (اجمیر شریف) میں پولیس نے جسم فروشی میں ملوث گروہ بے نقاب کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اجمیر کے تھانہ الور کی حدود میں ایک تین منزلہ مکان کے حوالے سے پولیس کو کوئی روز سے جسم فروشی کی اطلاعات موصول ہورہی تھیں۔ پولیس نے اپنی جانچ کا عمل مکمل کرنے کے بعد اس مکان پر چھاپہ مار کر 4 خواتین سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق یہ مکان اروند چترویدی نامی شخص کی ملکیت ہے، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے، پولیس کی کوشش ہے کہ اس گروہ کے ماسٹر مائنڈ تک پہنچ کر اس کا خاتمہ کیا جائے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -