عثمان بزدار کی اپوزیشن پر تنقید

عثمان بزدار کی اپوزیشن پر تنقید
عثمان بزدار کی اپوزیشن پر تنقید

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ منفی سیاست، منفی سوچ رکھنے والوں کا وطیرہ ہے،عوام کے لیے مثبت کام کرنے پر توجہ رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں میرٹ کے کلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے، ہمارا معیار صرف اور صرف میرٹ و شفافیت ہے، صرف پاکستان تحریک انصاف کی حکومت حالات میں مثبت تبدیلی لا سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ دفتر کے دروازے تمام عوامی نمائندوں کے لیے کھلے ہوئے ہیں۔انہوں نے  کہا  کہ اراکین اسمبلی کی مشاورت سے پنجاب کی ترقی کے سفرکو آگے بڑھا رہے ہیں۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مشکل حالات کے باوجود پنجاب کے ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک اپنی اصل منزل سے ہٹ گیا تھا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -