لڑکی کا ریپ، ویڈیوز اور تصاویر بنا کر کئی بار بلیک میل کیا گیا لیکن پھر تنگ آکر ایسا قدم اٹھالیا کہ روح کانپ اٹھے

لڑکی کا ریپ، ویڈیوز اور تصاویر بنا کر کئی بار بلیک میل کیا گیا لیکن پھر تنگ ...
لڑکی کا ریپ، ویڈیوز اور تصاویر بنا کر کئی بار بلیک میل کیا گیا لیکن پھر تنگ آکر ایسا قدم اٹھالیا کہ روح کانپ اٹھے

  

جے پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست راجستھان میں ایک لڑکی نے آبرو ریزی کے بعد فحش تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میلنگ سے تنگ آکر زہر کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

ضلع جودھپور میں 3 اگست کو ایک نوجوان لڑکی نے زہر کھا کر خود کشی کی۔ پولیس نے معمول کی کارروائی کے بعد لاش والدین کے حوالے کردی جس کے بعد انہوں نے آخری رسومات ادا کردیں۔

بعد ازاں لڑکی کی بڑی بہن نے اپنی ماں کو بتایا کہ اس کا ریپ ہوا تھا اور ملزمان نے اس کی ویڈیوز اور تصاویر بنا لی تھیں جن کو وائرل  کرنے کی دھمکی دے کر اس کا کئی بار ریپ کیا گیا۔ اسی بلیک میلنگ سے تنگ آکر اس نے خود کشی کی ہے۔ گھروالوں کو جب یہ بات پتا چلی تو انہوں نے پولیس سے رجوع کرلیا  جس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -