محرم الحرام پیار، اخوت اور ایثارکا درس دیتا ہے، علمائے کرام مشترکہ ضابطہ اخلاق پر عمل پیرا ہوکر دوسروں کے عقائد کا احترام کریں:فواد رسول بھلر

محرم الحرام پیار، اخوت اور ایثارکا درس دیتا ہے، علمائے کرام مشترکہ ضابطہ ...
محرم الحرام پیار، اخوت اور ایثارکا درس دیتا ہے، علمائے کرام مشترکہ ضابطہ اخلاق پر عمل پیرا ہوکر دوسروں کے عقائد کا احترام کریں:فواد رسول بھلر

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انصاف ویلفیئر ونگ پاکستان کےرہنماچوہدری فوادرسول بھلرنےکہاہےکہ  دین اسلام میں منافرت کی کوئی گنجائش نہیں،محرم الحرام کا مقدس مہینہ پیار، اخوت اور ایثارکا درس دیتا ہے،تمام مکاتب فکرکے علمائے کرام ایک دوسرے کے عقائد کااحترام کریں اور  مشترکہ ضابطہ اخلاق پر عمل پیرا ہو کربھائی چارے کی فضاء کو پروان چڑھائیں تاکہ وطن عزیز میں امن کی فضاء کو بہتر بنایا جا سکے۔

لاہور میں تمام مکاتب فکر کے مقامی نمائندہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  چوہدری فواد رسول بھلر نے کہاکہ ہمارے آپس کےبھائی چارے کو بڑھانے سے وطن دشمن عناصر کے مذموم مقاصد ناکامی سے ہمکنار ہوں گے،متحدہ علما بورڈ کےمشترکہ ضابطہ اخلاق پر عمل پیرا ہو کر علمائے کرام ملکی مفاد کے پیش نظر مثالی تعاون کو یقینی بنائیں ،جس سے باہمی پیار، اخوت کا عمل پروان چڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے سلسلہ میں تمام معاملات خوش اسلوبی سے انجام دیں،محرم الحرام میں کورونا کی صورتحال سمیت دیگر چیلنجز کا سامنا ہے، انسداد کورونا ایس اوپیز کے ساتھ ساتھ محرم الحرام کے ضابطہ اخلاق پر ذمہ درانہ عمل درآمد کیاجائے،باہمی اتحاد و اتفاق اور بھائی چارے کی مثالی فضاء نہ صرف پر سکون محرم الحرام بلکہ پائیدار امن کی ضمانت ہے جس کیلئے تعاون ناگزیر ہے، امن وامان کی فضاء کو قائم رکھنے میں تمام علمائے اکرام نے ہمشیہ کلیدی کردار ادا کیا ہے جوکہ قابل تعریف ہے،پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے معاشرے کے ہر فردکو باہمی اختلافات بھلا کر ملکی تعمیر نو میں اپنا کردار ادا کر نا ہوگا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -