ساوتھمپٹن ٹیسٹ ،انگلینڈ نے پاکستان کو فالو آن کردیا 

ساوتھمپٹن ٹیسٹ ،انگلینڈ نے پاکستان کو فالو آن کردیا 
ساوتھمپٹن ٹیسٹ ،انگلینڈ نے پاکستان کو فالو آن کردیا 

  

ساوتھمپٹن(ڈیلی پاکستان آ ن لائن )پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کے تیسرے روز پاکستان اپنی پہلی اننگز میں 273 رنز بنا کر آل آوٹ ہو گئی۔ساوتھمپٹن کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ کی پہلی اننگز 583 رنز کے جواب میں پاکستان نے اظہر علی کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت 273 رنز بنائے۔انگلینڈ نے پاکستان کو فالو آن کر دیا ہے جب کہ جو روٹ الیون کو اظہر علی الیون پر 310 رنز کی برتری حاصل ہے۔پاکستان کی جانب سے اظہر علی 141، محمد رضوان 53 اور فواد عالم 21 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے پانچ جب کہ اسٹورٹ براڈ نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

گزشتہ روز ٹیسٹ میچ کے آغاز پر میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔انگلینڈ کی پہلی وکٹ 12 رنز پر گری جب روری برنز ایک بار پھر شاہین شاہ کی گیند پر سلیپ میں کیچ دے بیٹھے۔پہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد ڈوم سیبلی اور زیک کراولی کے درمیان 62 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی جس کا اختتام اس وقت ہوا جب سیبلی 22 کے انفرادی اسکور پر یاسر شاہ کے ہاتھوں آوٹ ہو گئے۔

انگلش کپتان بھی زیادہ دیر کریز پر نہ رک سکے اور 29 کے اسکور پر نسیم شاہ کا شکار بنے جب کہ اولی پاپ کی وکٹ یاسر شاہ لے اڑے۔127 رنز پر چار وکٹیں گرنے کے بعد کراو¿لی اور بٹلر نے جارحانہ انداز اپنایا اور پاکستانی گیند بازوں کو دباو میں ڈالے رکھا۔اس دوران زیک کراولی نے سینچری اسکور کی جبکہ بٹلر بھی نصف سینچری سکور کرنے میں کامیاب رہے۔پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے دو جب کہ نسیم اور شاہین شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید :

کھیل -