جنید صفدر کے نکاح کی تصاویر کے بعد ویڈیو بھی سامنے آگئی

جنید صفدر کے نکاح کی تصاویر کے بعد ویڈیو بھی سامنے آگئی
جنید صفدر کے نکاح کی تصاویر کے بعد ویڈیو بھی سامنے آگئی
سورس: Screen Grab

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کے نکاح کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

صحافی مرتضیٰ علی شاہ نے جنید صفدر کے نکاح کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنید صفدر نے نکاح نامے پر دستخط کرنے کے بعد اپنی دلہن سے بھی دستخط کرائے۔

جنید صفدر کے دائیں جانب ان کے نانا سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بیٹھے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ویڈیو میں دلہن کے والد سیف الرحمان کو اپنی صاحبزادی عائشہ سیف خان کے ساتھ بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید :

برطانیہ -تارکین پاکستان -قومی -