ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کو عہدے سےہٹانے پر احتجاج
لندن(مجتبیٰ علی شاہ )ڈی آئی جی آپریشن لاہور ساجد کیانی کو عہدے سے ہٹا دیا گیاجس پربرٹش پاکستانی عوام اور صحافتی تنظیموں نے شدید احتجاج اور آئی جی پنجاب اور پنجاب حکومت پر شدید تنقیدکی ہے۔لندن اور برطانیہ کے کے تمام سینئر صحافی ساجد کیانی کے حق میں کھڑے ہو گئے۔ان کا کہنا ہے کہ لاہور کے بڑے مافیا کے راستہ کی رکاوٹ ساجد کیانی تھے آخر کار یہ مافیا کامیاب ہو گیا،ساجد کیانی ایک فرض شناس اور با اصول آفیسر ہیں انکے بارے میں مشہور ہے کہ وہ آؤٹ آف لا کسی منسٹر کو بھی فیور نہیں دیتے۔ ذرائع کے مطابق اسی وجہ سے وزیر اعلیٰ پنجاب پنجاب عثمان بزدار بھی ساجد کیانی کے خلاف تھے ۔سوشل میڈیا پر سی ایس پی آفیسر نے بھی ساجد کیانی کے حقِ میں بات کی اور آئی جی پنجاب اور حکومت پر دبے لفظوں میں تنقید کی۔کشمیری کمیونیٹی کے مطابق ساجد کیانی کو نہ کردہ جرم کی سزا دی گئی۔