عبد الغفور حیدری نے حکومت کو  فحاشی و عریانی اور بے حیائی کا کلچر عام کرنے کا ذمہ دار قرار دے دیا   

عبد الغفور حیدری نے حکومت کو  فحاشی و عریانی اور بے حیائی کا کلچر عام کرنے کا ...
عبد الغفور حیدری نے حکومت کو  فحاشی و عریانی اور بے حیائی کا کلچر عام کرنے کا ذمہ دار قرار دے دیا   
سورس: File Photo

  

نارووال(ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علماء اسلام ف پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولاناعبدالغفور حیدری نےکہاہےکہ ریاست مدینہ کے دعویداروں نے ملک میں آزادی کے نام پر فحاشی عریانی اور بے حیائی کے کلچر کو فروغ دیا،ملک کو آئی ایم ایف کے آگے دھکیل کر عوام کے منہ سے آخری نوالا بھی چھین رہے ہیں ۔

میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےمولاناعبدالغفورحیدری نےکہاکہ  ریاست مدینہ کے دعویداروں کے گھر سے ہی فحاشی عریانی اور بے راہروی کی بنیاد ڈالی گئی،سکول وکالجز کے سینکڑوں بچے اور بچیوں کو اکسا کر ’آزادی‘ کے نام پر دھرنے دیے گیے اور کئی راتیں باہر گزاری گئیں،گریٹر پارک یاد گار کا افسوسناک واقعہ انہی محرکات کا شاخسانہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ28 اگست کو کراچی میں پارٹی اجلاس ہو رہا ہے،جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ،پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی( اے این پی) کی علیحدگی کے باوجود پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) اپنے مقاصد کامیابی سے حاصل کرنے کے لیے پوری قوت سے کھڑی ہے، اگر پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک ایجنڈے پر کھڑے ہوتے تو کب سے یہ حکومت فارغ ہو چکی ہوتی۔

سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ عالمی لابی نے ان نا اہلوں کو سلیکٹ کر کے پاکستانی عوام پر مسلط کیا جس کا خمیازہ اب یہ قوم بھگت رہی ہے،عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے،ان نا اہلوں نے  ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا  ہے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -نارووال -