سکھ یاتریوں کو کرتارپور جانے کی اجازت!

سکھ یاتریوں کو کرتارپور جانے کی اجازت!

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اگلے ماہ سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک کی برسی منائی جا رہی ہے،اس کے لئے بیرونی ممالک سے بھی سکھ یاتری آئیں گے۔پاکستان کی طرف سے بھارت سے آنے کے خواہش مند افراد کو ویزے دیئے جائیں گے،اس موقع پر سکھ یاتریوں کے لئے کرتارپور یادگار بھی کھول دی جائے گی کہ وہ یاترا اور عبادت کر سکیں،اس سلسلے میں این سی او سی نے خصوصی اجازت دی ہے۔ تاہم یہ ہدایت بھی جاری کی گئی کہ بابا گورونانک کی برسی کی تقریبات میں شرکت اور کرتارپور یاترا کے لئے ویکسی نیشن لازمی ہو گی، اور کورونا ٹیسٹ بھی ہو گا۔یہ احتیاط کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا ویرینٹ کے باعث اختیار کی گئی اور کرتارپور کے لئے یاتریوں کی تعداد بھی متعین کی جائے گی۔ یہ اچھا اقدام ہے، اس کی پڑتال کا موثر انتظام ضروری ہے۔

مزید :

رائے -اداریہ -