علاج کیلئے آنیوالی خاتون سے ہسپتال ملازمین کی بداخلاقی کی کوشش

علاج کیلئے آنیوالی خاتون سے ہسپتال ملازمین کی بداخلاقی کی کوشش

  

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کاڈیالوجی میں علاج کے لیے آنے والی خاتون سے 3ملازمین کی بداخلاقی کی کوشش، خاتون نے شور مچا کراپنی عزت بچا لی، پولیس نے خاتون کی درخواست پر تفتیش کا آغاز کردیا تفصیلات کے مطابق پی اینڈ ڈی کالونی ملتان روڈ کی رہائشی مہوش عبدالرزاق نامی خاتون اپنے گھر والوں کے ساتھ علاج کے لیے پی آئی سی آنے والی خاتون کو کاونٹر پر موجود ذوالقرنین نامی ملازم وارڈ میں لے جانے کی بجائے واش روم لے گیا جہاں اس کے دو ساتھی آگئے اور تینوں نے خاتون کو بداخلاقی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اس دوران خاتون نے شور مچا دیا جسے سن کر خاتون کے اہلخانہ اور ہسپتال میں موجود افراد موقع پر پہنچ گئے جنہیں دیکھ کر ملازمین بھاگ گئے اس موقع پر خاتون اور اس کے اہلخانہ نے  احتجاج کیا اطلاع ملنے پر شادمان پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کرنے کے لیے خاتون اور اس کے اہلخانہ کے بیانات قلمبند کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

مزید :

علاقائی -