ٹریفک وارڈنز نے بچے کے اغواء کی کوشش ناکام بنا دی

  ٹریفک وارڈنز نے بچے کے اغواء کی کوشش ناکام بنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)ٹاؤن شپ کے علاقے میں ٹریفک وارڈنز نے بچے کے اغواء کی کوشش ناکام بنا دی ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق کالج روڈپر پٹرولنگ آفیسر نے نامعلوم موٹرسائیکل سوار کو زبردستی روتے ہوئے بچے کو لیجاتے دیکھا  اور مشکوک جانتے ہوئے موٹرسائیکل سوار کو روکا اس دوران پٹرولنگ آفیسر ظہیر کو دیکھتے ہی بچے نے چیخنا چلانا شروع کر دیا توموٹرسائیکل سوار نے گھبرا کر موقعہ سے موٹرسائیکل اور بچے کو چھوڑ کر فرر ہونے کی کوشش کی جس پر وارڈن ظہیر نے ابوبکر نامی موٹرسائیکل سوار کو دبوچ لیا، 14سالہ بچے نے بتایا کہ ملزم مجھے موٹرسائیکل سوار زبردستی کہیں لے جارہا تھا جس پر وارڈن نے ملزم اور مغوی کو پولیس کے حوالے کر دیا جہاں ملزم سے تحقیقات جاری ہیں 

مزید :

علاقائی -