ملزمان نے 40 سالہ شخص کو قتل کرکے نعش دریا میں بہا دی 

ملزمان نے 40 سالہ شخص کو قتل کرکے نعش دریا میں بہا دی 

  

لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ کے علاقے میں دریائے راوی سے 40سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد، مقتول کو فائرنگ کر کے قتل کر کے نعش  پانی میں بہائی گئی پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقہ سگیاں پل کے قریب دریائے راوی میں نعش تیرتی دیکھ کر مزدوروں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا پولیس کے مطابق 40 سالہ نامعلوم شخص کو فائرنگ کر کے کرکے قتل کیا گیا   اور نعش کو دریا راوی میں پھینکی گئی مقتول کے جسم پر گولی کے نشانات موجود ہیں جبکہ نعش دو تین روز پرانی معلوم ہوتی ہے تاحال مقتول کی شناخت نہ ہو سکی فنگرز پرنٹ کی مدد سے مقتول کی شناخت کے لیے نادرا سے مدد لی جا رہی ہے 

مزید :

علاقائی -