صوبائی دارالحکوت میں ڈکیتی چوری کی وارداتیں، شہریوں سے لاکھوں روپے، طلائی زیورا ت، موبائل فونز، قیمتی سامان چھین لیا گیا

صوبائی دارالحکوت میں ڈکیتی چوری کی وارداتیں، شہریوں سے لاکھوں روپے، طلائی ...

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر ڈکیتی چوری اور راہزنی کے وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور قیمتی اشیاء سے محروم کر دئیے گئے تفصیلات کے مطابق فیصل ٹا ؤن کے علاقے میں مسلح ڈاکو گھر میں گھس کر اسد اور اس کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر اسلحہ کے زور پر 9لاکھ 70 ہزار روپے کی نقدی، زیورات و دیگر اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے سبزہ زار کے علاقے میں مسلح ڈاکو رحمان بلال کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 5 لاکھ روپے کی نقدی، پرائز بانڈ اور زیورات لوٹ کر لئے گئے گلبرگ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو صغیر اور فیملی سے 3 لاکھ 30ہزار کی نقدی و زیورات، باٹا پور کے علاقے سے نعمان اور فیملی سے 1لاکھ 25کی نقدی و زیورات، گرین ٹاؤن سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر عرفان سے 75 ہزار،برکی سے شاہد سے گن پوائنٹ پر 30 ہزار نقدی موبائل فون اور سول لائنز سے گن پوائنٹ پر پرویز سے18ہزار نقدی اور موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ نامعلوم وحدت کالونی اور کاہنہ سے گاڑیاں جبکہ نیو انارکلی، گلبرگ اور ہنجروال سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -