ڈی ایس پی شاہدرہ نے ٹانگ سے معذور بس ڈرائیور کو گرفتار کروا دیا

  ڈی ایس پی شاہدرہ نے ٹانگ سے معذور بس ڈرائیور کو گرفتار کروا دیا

  

 لاہور(کرائم رپورٹر) راوی روڈ، کے علاقے میں بس مالکان کی مجرمانہ غفلت سامنے آگئی ڈی ایس پی شاہدرہ نے ٹانگ سے معذور بس ڈرائیور کو گرفتار کروا دیا،ڈی ایس پی مبشر کے مطابق اللہ دتہ نامی ڈرائیور لاہور سے شکرگڑھ روٹ پر عرصہ دس سال سے ڈرائیونگ کررہا تھا، اوورلوڈنگ اور اوور سپیڈنگ پر بس کو روکا تو حقیقت عیاں ہوئی بس ڈرائیور، اس کے مالک اور اڈا منیجر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 لاہور(کرائم رپورٹر)نواب ٹاؤن کے علاقے   ایوب چوک کے قریب فٹ پاتھ پر 35سالہ نامعلوم شخص کو مردہ حالت میں پڑا دیکھ کر راہگیر نے پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے کر شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کر کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا اس کی موت نشے کی زیادتی کے باعث واقعہ ہوئی۔ 

مزید :

علاقائی -