23 سالہ فیکٹری ملازم کے جسم میں ساتھیوں نے زہریلی گیس بھر دی
لاہور(کرائم رپورٹر)باغبانپورہ کے علاقہ سلامت پورہ میں انسانیت سوز واقعہ، 23 سالہ فیکٹری ملازم کے جسم میں ساتھیوں نے زہریلی گیس بھر دی تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ کے علاقے سلامت پورہ میں فلٹر بنانے والی ایک فیکٹری میں ملزم حیدر علی، امتیاز اور امجد نے ساتھی نعمان کے جسم میں زہریلی گیس بھر دی، جس سے نوجوان کی حالت غیر ہو گئی۔ متاثرہ نوجوان کو تشویشناک حالت میں میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اطلاع ملنے پر باغبانپورہ پولیس نے متاثرہ نوجوان کے والد شاہد کی مدعیت میں اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے واقعہ میں ملوث 2 ملزمان حیدر اور امتیاز کو گرفتار کر لیا جبکہ تیسرے کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔