بارش کی آنکھ مچولی: پاک ویسٹ انڈیز دوسرے روز کا کھیل منسوخ

بارش کی آنکھ مچولی: پاک ویسٹ انڈیز دوسرے روز کا کھیل منسوخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 جمیکا (این این آئی)کنگسٹن جمیکا میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔تیسرے، چوتھے اور پانچویں روز کا کھیل مقررہ وقت سے آدھے گھنٹے پہلے شروع ہوگا۔پاکستان اپنی پہلی اننگز 4 وکٹ 212 رنز سے آگے بڑھائے گی اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فواد عالم نے ٹیم کے لئے بہترین بیٹنگ کی تھی کیونکہ ابتداء ہی میں پاکستان کی تین وکٹیں صرف دو رنز پر ہی گر گئیں تھیں اس وقت  محمد رضوان 22 اور فہیم اشرف 23 رنز پر ناٹ آؤٹ کریزپر موجود تھے۔