وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی کو آج طلب کرلیا

    وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی کو آج طلب کرلیا

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین پی سی بی احسانی مانی کو  آج اسلام آباد طلب کرلیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی سی بی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرینگے اور انہیں اپنی تین سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کرینگے، کتنی غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آئیں؟پی سی بی نے کیاکیا؟ تمام تر تفصیلات وزیراعظم سے شیئر کی جائیں گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق احسان مانی وزیراعظم کو ڈومیسٹک کرکٹ ڈھانچے میں تبدیلی سے متعلق آگاہ کریں گے، احسان مانی کو مزیدتین سال کیلئے توسیع ملے گی یا نہیں،فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی کی تین سالہ مدت  24 اگست کو ختم ہورہی ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین کی تقرری کے لئے بھی مشاورت کی جارہی ہے جن میں رمیز راجہ کا نام بھی مضبوط امیدوارکے طور پر لیا جارہا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -