آزادی کپ  ٹین پن باؤلنگ چمپئن شپ  25  اگست سے شروع ہو گی

 آزادی کپ  ٹین پن باؤلنگ چمپئن شپ  25  اگست سے شروع ہو گی

  

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام آزادی ٹین پن باؤلنگ چمپئن شپ 25 اگست سے لیڑر سٹی باؤلنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں شروع ہوگی۔ گذشتہ روز پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں نو مختلف کیٹیگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز،  مینزڈبلز، لیڈیز سنگلز، ایمچور، ڈیف،  ٹیم ایونٹ،انٹر یونیورسٹی، انٹر سکول اورمیڈیا کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں ایونٹ کا مقصد ملک میں ٹین پن کھیل کو فروغ دینا اور اس کھیل سے وابستہ کھلاڑیوں کو منظر عام پر لانے کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -