ایلگزر آل کراچی انٹر کلب آرچری چیمپئن شپ کا آغاز 

ایلگزر آل کراچی انٹر کلب آرچری چیمپئن شپ کا آغاز 

  

لاہور(سپورٹس ڈیسک) قائد اعظم آرچری ڈیولپمنٹ اینڈ ویلفئیر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایلگزر آل کراچی انٹر کلب آرچری چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا لگزر اسکول کے تعاون سے منعقد کی جائے گی،ایونٹ  میں شہر قائد کے 300سے زائد تیر انداز شرکت کریں گے۔ اس سلسلے میں قائد اعظم آرچری ڈیولپمنٹ اینڈ ویلفئیر ایسوسی ایشن کی سیکریٹری کنول حسان نے بتایا کہ کورونا کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے ایونٹ ملتوی کیا گیا تھا تاہم اب ایونٹ22 اگست کو ایلگزر اسکول میں شیڈول کیا گیا ہے جس کے لئے ہمیں ایلگزر اسکول کے چیئرمین خواجہ بلال منصور کا بھر پور تعاون حاصل ہے،افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی بریگیڈیر طاہر ایاز سیکٹر کمانڈر سچل پاکستان رینجرز سندھ ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں ٹیم اور مکس ٹیم ایونٹ کے مقابلے ہونگے۔ 300سے زائد جونیئرز،خواتین،گرلزاور سینئرز تیر انداز ایونٹ میں شرکت کریں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -