کیربین پریمئر لیگ کا نواں ایڈیشن26 اگست سے شروع ہوگا

کیربین پریمئر لیگ کا نواں ایڈیشن26 اگست سے شروع ہوگا

  

کنگسٹن(اے پی پی)رواں سال شیڈول کیریبین پریمیئر لیگ کا نواں ایڈیشن 26 اگست  سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگا۔ جس میں دنیائے کرکٹ کے مختلف ممالک کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم نے گزشتہ سال فائنل میں گھانا امازون واریئرز کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر لیگ کا چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا اس لئے ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی۔ لیگ میں فائنل سمیت 33میچز کھیلے جائیں گے۔ کیریبین پریمیئر لیگ کا آغاز 2013میں ہوا تھا۔ کیریبین پریمیئر لیگ کی تاریخ میں اب تک آٹھ  ایڈیشن کھیلے جاچکے ہیں۔جن میں ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم سب سے زیادہ چار  مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہے اور جمیکا کی ٹیم دو مرتبہ جیت چکی۔

ہے جبکہ  بارباڈوس کی ٹیم بھی دو  مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -