نیوزی لینڈ و انگلینڈ کا سیکورٹی وفد آج سے کام شروع کریگا

نیوزی لینڈ و انگلینڈ کا سیکورٹی وفد آج سے کام شروع کریگا

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے دورہ پاکستان سے قبل سیکیورٹی انتظامات کے جائزے کیلئے پاکستان پہنچنے والے سیکیورٹی ماہرین آج کام کاآغاز کر ینگے۔نیوزی لینڈ اور انگلینڈ بورڈز نے انتظامات کے جائزے کیلئے سیکیورٹی ایکسپرٹ کی خدمات حاصل کی ہوئی ہیں، سیکیورٹی انتظامات کے جائزے کیلئے سیکیورٹی ایکسپرٹ ریگ ڈیکاسن اور ڈیوڈ سینئر گزشتہ روز لاہور پہنچے تھے۔سیکیورٹی ایکسپرٹس  آج اپنے کام کا آغاز کریں گے، اس دوران سیکیورٹی ماہرین کی جانب سے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ بھی کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی ایکسپرٹس راولپنڈی بھی جائیں گے، جہاں پنجاب اور وفاق کے ادارے انہیں بریفنگ بھی دیں گے۔ذرائع کے مطابق ریگ ڈیکاسن 27 اگست کو واپس چلے جائیں گے جبکہ ڈیوڈ سینئر انگلینڈ ویمنز ٹیم کے دورے تک پاکستان میں رہیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -