ملک کے لئے کھیلنا باعث اعزاز ہے، کائنات امتیاز
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی کائنات امتیاز نے کہا کہ ملک کے لئے کھیلنا میرے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے اور میری کوشش ہوتی ہے کہ ہر میچ میں اپنے ملک کا نام روشن کروں اور اس کے لئے میں انتھک محنت کرتی ہوں قومی ٹیم کی نمائندگی میرا خواب تھا اور جب یہ پورا ہوا تو اس وقت اس قدر خوشی ہوئی کہ میں بیان نہیں کرسکتی۔