بھارت میں سلمان اور شاہ رخ نے ہمیشہ خیال رکھا، شعیب

  بھارت میں سلمان اور شاہ رخ نے ہمیشہ خیال رکھا، شعیب

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)عالمی شہرت یافتہ فاسٹ باؤلر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق سٹار شعیب اختر نے کہا ہے کہ وہ پانچ برس قبل تک جب بھارت جاتے تھے تو بالی ووڈ سپر سٹارز سلمان خان اور شاہ رخ خان ان کا چھوٹے بھائیوں کی طرح خیال رکھتے تھے۔ پاکستان کے 46 سالہ سابق پیسر نے بھارت میں گزرے اپنے وقت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں کرکٹ کے حوالے سے انہوں نے لوگوں کے ساتھ بہت اچھا وقت گزارا ہے۔انہوں نے کہا کہ سلمان خان اور شاہ رخ خان دونوں میرے ساتھ ہمیشہ چھوٹے بھائیوں کی طرح پیش آتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی میں لوگوں سے ملنا اچھا لگا، سلمان خان اور شاہ رخ خان کے خاندانوں اور ان کے حلقہ احباب میں جب بھی میرا جانا ہوا تو انہوں نے ہمیشہ میرا بہت زیادہ خیال رکھا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -