نیٹ بال کوچنگ اینڈ ریفریز کورس ستمبر میں ہوگا

    نیٹ بال کوچنگ اینڈ ریفریز کورس ستمبر میں ہوگا

  

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام نیٹ بال کوچنگ اینڈ ریفریز کورس ستمبر میں ہوگا۔ گذشتہ روز پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ کورس کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئیں۔

 اور کورس میں 25 سیٹیں  رکھی گئی ہیں۔ کورس میں ملک بھر سے شرکت کی خواہشن رکھنے والے مرد اور خواتین نیٹ بال کے کھلاڑی، کوچز، ریفریز اور سکول ٹیچرز آن لائن اپنی رجسٹریشن کوائف کے ساتھ کرواسکتے ہیں یہ رجسٹریشن یکم اگست سے آن لائن شروع ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ کورس میں شرکت کیلئے میرٹ کی بنیاد پر سلیکشن کی جائے گی۔ کورس کے شرکاء کو نیٹ بال کے نئے اور جدید قوانین کے بارے میں لیکچرز دینے کے ساتھ پریکٹس میچز کے دوران بھی تربیت دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ کورس کی تاریخ اور جگہ کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -